گمبھی راؤپیٹ میں ہری ہر آٹو یونین کیجانب سے آبدار خانہ کا افتتاح

   

گمبھی راوپیٹ؍ سرسلہ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤپیٹ منڈل کے لنگننا پیٹ بس اسٹینڈ کے احاطے میں ہری ہر آٹو یونین کے زیر اہتمام گرمی کے موسم میں مسافروں کو راحت پہنچانے کے لیے آب دار خانہ قائم کیا گیا ، جس کا افتتاح سب انسپکٹر آف پولیس یل شری کانت نے کیا۔اس موقع پر ایس آئی شری کانت نے آٹو یونین کی اس سماجی خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پچھلے 18 سالوں سے مسلسل گرمیوں کے دوران مسافروں کی پیاس بجھانے کے لیے چلی وندرہ کا قیام ایک قابلِ ستائش عمل ہے، جو انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال ہے۔افتتاحی تقریب میں وید پنڈت رادھا کرشنا شرما، سماجی و سیاسی رہنما لنگننا گاری دیاکر راؤ، دوباسی راجو بالاملو، چنتلا کشتیا، پاپا راؤ، انجیا، آٹو یونین کے صدر ستیہ نارائن، وائس چیئرمین سرینواس، جنرل سیکریٹری باپوراؤ، اور اراکین سرینواس، سوامی، تیرپتی، روی، موثیرم، راجو دیویندر، رمیش شنکر، کائلاش گنجی سوامی، پاپا راؤ، دیو داس، نرملا راجو، راجو سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔تقریب کے دوران مقررین نے یونین کے اس اقدام کی بھرپور تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے فلاحی اقدامات جاری رہیں گے تاکہ عوام کو سہولت فراہم کی۔