گمبھی راؤ پیٹ : غرباء میں راشن کٹس کی تقسیم

   

گمبھی راوپیٹ، سرسلہ 20 مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راوپیٹ میں سدی پیٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہِ مقدس رمضان المبارک کے موقع پر مستحق اور غریب افراد میں راشن کٹس کی تقسیم کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں تقریباً ایک سو ضرورت مند خاندانوں کو راشن کٹس فراہم کی گئیں۔یہ پروگرام فاؤنڈیشن کے کنوینر محمد لایق محی الدین کی زیرِ صدارت مقامی مسلم شادی خانے میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدر جامع مسجد کمیٹی گمبھی راوپیٹ محمد محبوب علی، سابق نائب صدر ضلع وقف بورڈ محمد اسلم، نائب صدر ضلع کانگریس اقلیتی سیل سید زبیر، صدر منڈل کانگریس حمید الدین خالد اور سابق صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد سید آصف علی سعادت سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر مقامی افراد نے سدی پیٹ فاؤنڈیشن، بالخصوص بانی سعادت نظیر اور ذمہ داران میں شامل محمد عظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس طرح کے فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کی امید ظاہر کی۔پروگرام کے اختتام پر مستحقین میں باعزت طریقے سے راشن کٹس تقسیم کی گئیں، جس پر مستفید ہونے والوں نے خوشی اور تشکر کا اظہار کیا۔ اس تمام انتظامات کی نگرانی محمد شعیب وسیم، نیاز المصطفی شہباز فارغ وغیرہ نے انجام دیا ہے