گمبھی راؤ پیٹ۔/26 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گمبھی راؤ پیٹ میں سینکڑوں بیڑی مزدور خواتین نے CITU کی قیادت میں زبردست احتجاج کرتے ہوئے اپنے درپیش مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا اور تحصیل آفس پہنچ کر تحصیلدار سوما چودھری کو ایک یادداشت پیش کی جس میں ان کے پی ایف مسائل اور حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر ادا کئے جانے والے بیڑی وظیفہ کی منظوری کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو قائد انجینلو نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ فنی وجوہات کی بناء پر بیڑی مزدوروں کو ابھی تک وظیفہ منظور نہیں کیا گیا۔