گمبھی راؤ پیٹ میں ریونت ریڈی کا پتلا نذر آتش

   

گمبھی راو پیٹ 12 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ میں آج بھارتیہ راشٹریہ سمیتی اور کاشتکار تنظیم کی جانب سے تلنگانہ پردیش کانگرس صدر ریونت ریڈی کا علامتی پتلہ نذر اتش کیا گیا اس موقع پر صدر بی آر ایس پاپا گاری وینکٹ سوامی و بی آر ایس سے وابستہ مقامی سرپنچ کے سریدھر نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے کسانوں کو دی جا رہی 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی پر ریمارکس کرتے ہوئے نہ صرف حکومت بلکہ کسانوں کی توہین کی ہے بی ار ایس قائدین نے اس موقع پر کانگریس پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ملک میں ریاست تلنگانہ وہ واحد حکومت ہے جو کسانوں کو 24 گھنٹے نہ صرف برقی سربراہی عمل میں لاتی ہے بلکہ انہیں معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے بہت سارے فلاحی اسکیمات پر عمل لاتے ہوئے ممکنہ مدد کی کوشش کی بی آر ایس قائدین نے اس احتجاجی مظاہرے کے دوران کانگریس کے خلاف نعرے بازی کی اور کانگریس کو مخالف کسان دشمن پالسیوں پر عمل پیرا ہونے کا الزام عائد کیا۔