گمبھی راؤ پیٹ میں غیرقانونی فینانسر گرفتار

   

گمبھی راو پیٹ : ضلع ایس پی سرسلہ بی کے راہول ہیگڑے کی ہدایت پر ٹاسک فورس عہدیداروں نے آج گمبھی رائو پیٹ میں دھاوے کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر فینانس کا کاروبار کرنے والے ایک شخص سری گداگنیش کو حراست میں لے کر اُس کے قبضہ سے 24,70,000 مالیت کے معاہدہ نوٹس کے علاوہ 5,77,000 نقد رقم دوعدد پاس بک، طلائی چین،و ایک موٹر سیکل کو ضبط کرلیا ۔ اس کارروائی میں ٹاسک فورس عہدیدار سرینواس، راجیش، رمیش وغیرہ نے حصہ لیا۔