ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا طوفانی دورہ ، ٹی آر ایس کارکنوں کی جانب سے زبردست خیرمقدم
گمبھی راو پیٹ : ریاستی وزیر بلدی نظم نسق کے ٹی راما راو نے آج اپنے حلقہ اسمبلی سرسلہ کا طوفانی دورہ کیا، قبل ازیں پارٹی قائدین و کارکنان نے سرسلہ، کاماریڈی ضلعی سرحد پیدماں پر انکا شاندار استقبال کیا ، جہاں سے کے ٹی آر کو پارٹی کارکنوں نے موٹر سیکل قافلہ کے ذریعہ گمبھی راو پیٹ لا یا گیا، کے ٹی آر نے اپنے اس دورہ کے دوران موضع مصطفی نگر میں مدیراج کمیونٹی ہال کے تعمری کام کا سنگ بنیاد رکھا، اس طرح کے ٹی آر نے گاندھی چوراہاکے قریب واقع مجسمہ امیڈکر پر پھول مالا پیش کی۔ کے ٹی آر نے مقامی کاکولہ گٹہ کے قریب سرکاری اراضی پر تقریباً 45 لاکھ روپیوں کی لاگت سے تعمیر کیے جانے والے امبیڈکر بھون کا سنگ بنیاد رکھا اور سماجی فلاحی کاموں میں سرگرم لائینس کلب کے دفتر کا بھی افتتاح انجام دیا اور اس کلب سے منسلک ارکان کے سماجی کاموں کی ستائش کی۔کے ٹی آر نے موضع بھمن ملاریڈی پیٹ میں 7کروڑ 50 لاکھ روپیوں سے تعمیر کیے جانے والے بریج کا سنگ بنیاد رکھااور اسی علاقے میں سی جی ایس اسکیم کے تحت سی سی روڈ کے تعمیری کاموں کا آغاز کیا، کے ٹی آر نے موضع میں مقامی عوامی نمایندوں کے ہمراہ ملکر امبیڈکر مجسمہ کی نقاب کشائی انجام دی اور علاقے کی مشہور مندر پہنچ کر میگا آمواس کے سلسلے میں جاری جاترا میں شرکت کرتے ہوے مندر کے درشن کیے۔ کے ٹی آر کے دورے کے موقع پر پولیس کا بھاری بندوبست دیکھا گیا۔ اس دورے کے موقع پر ضلع کلکٹر انوسرگ جینتی، ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڈے، ٹیسکوآپ چیرمین کونوڈوری راویندراو، آڈشنک کلکٹر کیمیا نایک ، ستیا پرساد، ڈی ایس پی چندراشیکھر ،صدر ضلع ٹی آر ایس توٹا آگیا، ضلع کوآپشن ارکان محمد چاند ، احمد علی، لائبریری چیرمن آکونوری شنکریا، ضلع پرشد رکن وجیا لکشمن گوڈ، صدرنشین منڈل پریشد کرونا سریندریڈی,مقامی میجر گرام پنچایت سرپنچ کٹکم،سری دھرپنتلو،صدر منڈل ٹی آر ایس ویکنٹ سوامی گوڈ، محبوب علی، سریکانت ریڈی، راجو، یادی لال،وغیرہ موجود تھے۔