گمبھی راؤ پیٹ۔/26 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گمبھی راؤ پیٹ میں تلنگانہ مسلم آرگنائزیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرسلہ کا ایک عظیم الشان جلسہ 27 اگسٹ کو منعقد ہوگا۔ تلنگانہ مسلم ڈیکلریشن تنظیم کے تحت قائم کردہ اس اجلاس میں شرکت کی مقامی ذمہ داروں نے ضلع سطح کے مسلمانوں سے پرخلوص اپیل کی ہے۔گمبھی راؤ پیٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران جن میں محمد حامد الدین خالد، محمد عامر، محمد رحیم الدین، محمد انور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس جکلسہ کی تفصیلات سے واقف کرایا اور کہا کہ مقامی مسلم شادی خانہ و اردو گھر میں اتوار 27 اگسٹ کو صبح 10 بجے جلسہ کا آغاز ہوگا جس میں تنظیم کے ریاستی صدر محمد انصار کے علاوہ سلیم پاشاہ، اسکائی بابا ، سید رسول جرنلسٹ شرکت کریں گے۔ ذمہ داروں نے کہا کہ مسلم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا یہ جلسہ جس کا کوئی بھی سیاسی جماعتوں سے تعلق نہیں ہے جلسہ میں مسلمانوں کے حقوق اور ان کو دیئے جانے والے تحفظآت و مسلمانوں میں پائی جانے والی پسماندگی سے متعلق موجودہ حکومتوں کو آگاہ کرتے ہوئے اس کے حصول کیلئے جدوجہد کی جائے گی۔ ذمہ داروں نے بتایا کہ مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پرلانے کی کوشش کی جائے گی۔ ان قائدین نے کہا کہ آج مسلمان انتشار کا شکار ہیں۔ جلسہ کا اصل مقصد آپسی انتشار کو دور کرتے ہوئے آپس میں اتحاد کی فضاء پیدا کرنا ہے اور اپنے حقوق کی خاطر آواز اٹھانا ہے۔ مسلمانوں سے کثیر تعداد میں وقت مقررہ پر شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔