گمبھی راؤپیٹ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدرمنڈل کانگریس و سابق ایم پی ٹی سی حمید الدین خالد کی قیادت میں آج گمبھی راؤ پیٹ منڈل مستقر پر بے روزگار نوجوانوں نے انھیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے ڈی ایس سی کے اعلان پر جشن مناکرچیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی کی تصویر کو دودھ سے نہلاکر اظہارتشکرکیا۔اس موقع پر نوجونوں نے کہا کہ آئندہ دنوں بے روزگاروں کا تلنگانہ ملازمین کا تلنگانہ بن جائے گا۔
