گمبھی راؤ پیٹ میں پیان کارڈ آن لائن سنٹر کا افتتاح

   

Ferty9 Clinic

گمبھی راؤ پیٹ۔ گمبھی راؤ پیٹ میں آج ٹیسکوپ چیرمین کونڈوری رویندر راؤ کے ہاتھوں

NSDL

کارڈ اتھارائیزڈ آن لائن سنٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر کونڈوری رویندر راؤ نے منڈل کی سطح پر اس آن لائن سنٹر کی منظوری پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مالک آن لائن سنٹر محمد محبوب علی کو مبارکباد دی اورعوام کو ان سہولیات سے استفادہ کا مشورہ دیا۔ بعد ازاں رویندرراؤ نے محبوب علی کی جانب سے چلائے جانے والے

SKY

کمپیوٹر ٹریننگ سنٹر کا بھی معائنہ کیا اور اس کمپیوٹر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں تربیت پانے والے طلباء و طالبات کو اسنادکی تقسیم عمل میں لائی اور تربیت پانے والے طلباء کو کمپیوٹر ٹریننگ سے متعلق معلومات حاصل کی اور دور حاضر میںسب کیلئے کمپیوٹر ٹریننگ کو لازمی قرار دیا۔ واضح رہے کہ SKY

کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے مالک محبوب علی نے اطراف و اکناف کے تقریباً سینکڑوں نوجوان طلباء و طالبات کو اپنے انسٹی ٹیوٹ میں تربیت دے کر مختلف مقامات پر جاب پلیمنٹ کیا۔ انہوں نے علاقہ میں سب سے پہلے کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کو متعارف کرتے ہوئے تربیت دینے کا بیڑا اٹھایا تھا۔