صرف منتخب نمائندوں اور متعلقہ عہدیداروں کی شرکت
گمبھی راؤ پیٹ ۔میجر گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کا گرام سبھا سرپنچ کٹکم سریدھر کی قیادت میں منعقد ہوا ۔جس میں صرف عوامی منتخب نمائندے ،متعلقہ عہدیداران، اے این ایمس، آنگن واڑی و آشاہ ورکرس موجود تھے جبکہ اس گراما سبھا سے عوام کی عدم دلچسپی دیکھی گئی کیونکہ اس سبھا میں تین چار افراد ہی موجود تھے، واضح رہے کہ 8ماہ کے بعد گرام سبھا کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا چاہے تو عوام کی کثیرتعداد اس سبھا میں شرکت کرتے ہوے اپنے محلہ جات کے دیرینہ حل طلب مسائل کی طرف توجہ مرکوز کرواتے لیکن عوام کی عدم شرکت سبھا کاانعقاد توصرف ایک ضابط کی تکمیل کے لئے کیا گیا ۔سبھا میں موجود ایک دو افردا نے محلہ جات میں موریوں کی تعمیرکا مطالبہ کیا اور بعض محلہ جات میں پانی کی عدم سربراہی اور بورویل کی درستگی کا مطالبہ کیا و نیز گزشتہ گرام سبھا میں اٹھائے گے مسائل کی یکسوئی میں ناکامی کا عہداروں پر الزام عائد کیااس موقع پر وارڈ کونسلز وغیرہ موجود تھے۔