گمبھی رائو پیٹ میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

   

گمبھی رائو پیٹ۔ راجنہ سرسلہ ضلع کے گمبھی رائو پیٹ میں آج بتکماں ساڑیوں کی تقسیم کا ایک پروگرام احاطہ منڈل پریشد آفس عمل میں آیا جس میں زیڈ پی ٹی سی رکن وجئے لکشما ریڈی، ایم پی پی ارونا سریندر ریڈی، ضلع پریشد کوآپشن رکن احمد علی وغیرہ نے شرکت کی۔ جس کو مخاطب کرتے ہوئے علاقے کے یہ عوامی منتخب نمائندوں نے خواتین کے حق میں چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر رائو کے اقدامات کی ستائش کی اور کہا کہ جب سے ریاست میں ٹی آر ایس حکومت اقتدار سنبھالی تب سے خواتین کے چہروں پر خوشحالی دیکھی جارہی ہے۔ قائدین نے کہا کہ حکومت لڑکیوں کی شادی کے لیے ایک لاکھ سے زائد رقم دیگر لڑکیوں کے ماں باپ کے لیے ایک راحت فراہم کررہی ہے۔ اس موضع پر دیاک ررائو، لنگم یادو، وینکٹ سوامی راجو، لتا وغیرہ موجود تھے۔