گمبھی راؤ پیٹ میں شادی مبارک چیکس کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic


گمبھی راؤ پیٹ : گمبھی راؤ پیٹ کے موضع صمدرا لنگا پور و گورنٹال میں آج شادی مبارک ۔ کلیان لکشمی و چیف منسٹر ریلیف فنڈز کے چیکوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس پارٹی سے وابستہ عوامی منتخب نمائندوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست تلنگانہ ٹی آر ایس حکومت عوامی فلاحی کاموں کو منصوبہ طریقہ سے انجام دے رہی ہے ۔ جبکہ غریب لڑکیوں کی شادی جو کہ ان کے والدین پر بوجھ نظر آرہی تھی راحت دیتے ہوئے مسلمانوں کو شادی مبارک و غیر فرقہ کے افراد کو کلیان لکشمی کے نام پر ایک لاکھ روپئے سے زائد رقم منظور کرتے ہوئے مدد کررہی ہے ۔ اس موقع پر علاقے کے سینکڑو ں افراد کو کلیان لکشمی ، شادی مبارک کے علاوہ چیف منسٹر ریلیف فنڈز سے متعلق چیکوں کی بنفشرز میں تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس تقریبمیں زیڈ پی ٹی سی وجئے لکشمن ، ایم پی پی کورونا سریندر ریڈی ، ایم پی ٹی سی پرشا راملو ، زیڈ پی کوآپشن محمد احمد ، سرپنچ راجہ ریڈی ، بالامنی ، صدر منڈل ٹی آر ایس وینکٹ سوامی ، دیاکر راؤ ، ڈاکٹر راجہ رام وغیرہ موجود تھے ۔