گمبھی راؤ پیٹ کو میونسپلٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ

   


گمبھی راؤ پیٹ۔/17 ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی سی فلاحی تنظیم کے قائد پرشا ہنڈمانڈلو نے راجننہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ کو میونسپلٹی اور موضع کوتہ پلی و گجا سنگاورم کو منڈل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا، ہنڈمانڈلو آج یہاں بی سی فلاحی تنظیم کی جانب سے سری گدا گنیش کی قیادت میں منعقدہ اجلاس کو مخاطب کر رہے تھے ۔انہوں نے علاقے میں کے جی تا پی جی تعلیمی ادارے کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ عنقریب ہونے والے سیس CESS انتخابات میں چیرمین کی نشست اور منجملہ 15ڈائرکٹرز کی نشستوں میں نصف نشستیں بی سی طبقہ کے لیے مختص کریں۔ انہوں نے بی سی طبقہ کے ساتھ ہورہی ناانصافیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ سرسلہ ضلع میں بی سی طبقہ کی کثیر تعداد کے باوجود انہیں مناسب نمائندگی نہ دی جا رہی ہے جس کی وجہ یہ طبقہ سیاسی میدان میں پسماندگی کا شکار ہو چکا ہے، ہنڈمانڈلو نے کے ٹی آر کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیااور کہا کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے مناسب وہ ٹھوس اقدمات کر رہے ہیں جس کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ علاقے میں کے جی تا پی جی کالج کھول کر مستحق اور غریب طلبا کو بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرنے بہترین موقع فراہم کیا ہے جس کی سابق میں کوئی مثال نہیں ملتی، اس موقع پر ہنڈمانڈلو نے بی سی طنقہ کو قرضوں اور بے گھر افراد کو مکانات کی تعمیر کے لئے تین لاکھ روپے فی کس منظور کرنے کی خواہش کی، اس اجلاس میں منڈل کے بی سی فلاحی تنظیم کے قائدین بھی موجود تھ