گمبھی راوپیٹ، سرسلہ۔ 2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ ضلع کے گمبھی راو پیٹ میں بی آر ایس پارٹی کی جانب سے گاندھی چوک پر ایک بڑے پیمانے پر دھرنا و احتجاجی پروگرام منعقد ہوا۔ یہ احتجاج کانگریس حکومت کی جانب سے کالیشورم پراجکٹ کو سی بی آئی کے سپرد کرنے اور سابق وزیراعلیٰ کے سی آر و سابق وزیر ہریش راؤ پر عائد کردہ الزامات کے خلاف کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی قائدین نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ تلنگانہ کے عوام کی زندگیوں سے جڑا ایک خواب ہے، جسے سیاست کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔ مقررین نے زور دے کر کہا کہ کے سی آر اور ہریش راؤ نے کسانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے دن رات کام کیا، مگر کانگریس حکومت انتقامی سیاست کے تحت ان پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔احتجاجی جلسہ میں مقامی عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکن شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کسان، مزدور اور عام عوام بی آر ایس کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس طرح کے حربوں سے پارٹی کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر قایدین وینکٹ سوامی،نارئن راو ،راجو،قطب الدین، سی وینکٹ سوامی، عبدالوحید، کملاکریڈی دیویندر، سوامی وغیرہ موجود تھے ۔