گمبھی راو پیٹ میں بی آر ایس کی انتخابی مہم

   

گمبھی راو پیٹ، سرسلہ2 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )حلقہ اسمبلی سرسلہ کے گمبھی راو پیٹ میں آج بی آر ایس،وی اسٹیٹ وائس پریسڈنٹ سیدصادیق حسین، سمیت سنجیو، نواز خان،حمید الدین افسر،احمد،سلمان وغیرہ، کے سی آر نگر و دیگر مسلم محلہ جات میں گھر گھر عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بی آر ایس حکومت کی جانب سے علاقے میں انجام دیے گئے ترقیاتی و فلاحی کاموں ذکر کیا اور مزید حلقہ کی ترقی کیلئے کے ٹی راماراو کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ،اس موقع پر سید صادیق حسین نے نمائندہ سیاست کو بتاکہ ریاست تلنگانہ میں بی آر ایس حکومت کی تشکیل کے بعد کے سی ار کی قیادت میں کافی ترقی کر چکا ہے ۔جس کی مثال ملک کے کسی اور ریاست میں نہیں مل سکتی انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے درمیان تلنگانہ میں کسی بھی قسم کا کوئی شور شرابہ فسادات غنڈہ گردی کا ایک بھی واقعہ رونما نہیں ہوا کے سی آر نے تمام طبقات کی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے ہیں ۔