گمبھی راو پیٹ۔ 3 نومبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرسلہ کے گمبھی راو پیٹ و یلاریڈی پیٹ وغیرہ میں آج بھارتیہ جنتاپارٹی کارکنان و قائدین کا اجلاس، انتخابی دفاتر کا افتتاح حلقہ اسمبلی سرسلہ کی بی جے پی امیدوار رانی ردرماں ریڈی کے ہاتھوں عمل میں آیا ، پر انہوں نے پارٹی کارکنان اور قائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرسلہ میں جمہوریت کو کھڑا کرنے کے لیے حلقے سے کے ٹی آر کو برطرف کیا جانا چاہیے، جس کی ذمہ داری علاقے کی عوام پر ہوگئی۔ بی جے پی امیدوارہ رانی ردرماں دیوی نے اپنے خطاب میں کے ٹی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جب بھی سرسلہ کے ٹی آر کا دورہ حلقہ اسمبلی سرسلہ ہوتا ہو تو ہمارے بی جے پی کارکنان اور قائدین کی گرفتاریاں عمل میں لائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایک ایک کارکن پر دس دس مقدمات درج کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا ہمارے کارکنان کو سرکار ی اسکیمات سے فائدہ حاصل کرنے سے دور رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تلنگانہ میں عوام کا آشرواد بی آر ایس پر نہیں بلکہ بی جی پی پر ہے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ میری کامیابی کے لیے کمر بست ہو جائے اور گھر گھر جا کر رائے دا ہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے تیلنگانہ میں بی جے پی کے برسر اختیارانے پر روبعمل لائی جانے والی فلاحی اسکیمات کا ذکر کریں۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا قیمتی ووٹ بی جے پی جن کا امتیاز نشان کنول کا پھول ہے کو دیکھ کر مجھے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ اس پروگرام میں بی جے پی کے ضلع جنرل سکریٹری گوپی، بی جے پی پارلیمنٹ کو کنوینر رویندر، منڈل صدر اشوک، کرشنا، پرساد ریڈی، واجد حسین، سوامی راج، واوید، دیویا، لکشمن، وگنیش گوڑ، رمیش، مرلی موہن گوڑ اور دوسرے موجود تھے۔