گمبھی راو پیٹ کی تعمیر کے لیے فنڈز منظور کرنے کی درخواست

   

گمبھی راوپیٹ /8مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھی راوپیٹ منڈل ہیڈکوارٹر میں پریس بھون کی تعمیر کے لیے فنڈز منظور کرنے کی درخواست کرتے ہوئے منڈل کے صحافیوں نے منگل کے روز مرکزی وزیر بَنڈی سنجے کو ایک یادداشت پیش کی۔صحافیوں نے وزیر کو بتایا کہ اجلاسوں کے انعقاد میں انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس پر وزیر نے مثبت ردعمل ظاہر کیا۔اس موقع پر منڈل کے قائدین ایرّا سرینواس، پاپا گیری یادگیری گوڑ، گانڈلا رویندر، شنکر ریڈی، شیکھر ریڈی، رمیش، رجن ریڈی، ملیشم اور دیگر افراد نے شرکت کی۔