گمبھی راو پیٹ کے لمباڑی تانڈوں میں محکمہ آبکاری کے دھاوے

   

گمبھی راوپیٹ ۔راجننہ سرسلہ ضلع کے یلاریڈی پیٹ زون سے وابستہ گمبھی راو پیٹ کے دیہات جن میں موچچرلہ، لنگانہ پیٹ, اور بھمن ملاریڈی پیٹ شامل ہیں میں ایکسائز انسپکٹر . ایم پی. آر چندر شیکھر کے ماتحت عملے نے لمباڑی تانڈوں میں چھاپے مارے، چھاپوں کے دوران دیسی شراب کے استعمال میں آنے والا 250 لیٹر سیاہ گڑ محلول اور کشیدہ شراب کو ضبط کرتے ہوے اس کی تیاری و فروخت میں ملوث افراد پر مقدمہ درج کر دئیے گئے تحقیقات کا آغاز کریا گیا اس موقع پر ٹرینی ایس آئی شیکھر ، کانسٹیبل شنکر ، راکیش ، سرینواس ، راجندر ، کرشنا نائک ، نریندر ، سمن ، پرشرم ، روپا اور سواپنا کے ہمراہ ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ موجود تھے۔اس موقع پر محکمہ کے عہدے داروں نے دیسی شراب کی تیاری میں ملوث افراد کو انتباہ دیا کہ وہ اس طرح کی حرکتوں سے باز آجائے ، ورنہ ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی