گمراہی اور فتنوں سے بچنے کیلئے علم دین سب سے بڑی ڈھال

   

گلبرگہ میںجلسہ‘ مولاناسیدشاہ عزیز اللہ قادری ‘ مولاناسیدرئوف علی قادری ‘مولانامحسن پاشاہ قادری ودیگرعلماء کا خطاب
گلبرگہ۔7؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) علمِ دین کا حصول ہدایت کا ذریعہ ,دونوں جہاں میں سرخروئی ونجات کا باعث ہے اس امر کا انکشاف فخر نظامیہ شہنشاہ خطابت حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی مجددی افتخاری شیخ العقائد جامعہ نظامیہ حیدرآباد نے کل رات صاحب فنکشن ہال مین روڈ ، واڑی جنکشن ضلع گلبرگہ شریف میں مدرسہ عربیہ مسائیہ ممتاز و مقبول کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد و انعامات اور تعلیمی مظاہرہ سے بحثییت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا- جس کی صدارت مولانا الحاج خواجہ بہاء الدین نقشبندی ال معروف فاروق انجینیئر اور سرپرستی حضرت مولانا سید خواجہ ابوتراب شاہ قادری چشتی یمنی بندہ نوازی المعروف تْراب? قدیری سجادہ نشین ہلکٹہ شریف کرناٹک نے کی-نگرانی الحاج محمد جعفر حسین بانی مدرسہ عربیہ مسائیہ ممتاز ومقبول اور زیرحمایت حضرت مولانا الحاج شیخ امان اللہ شاہ قادری چشتی بندہ نوازی سجادہ نشین حضرت شیخ کریم اللہ شاہ قادری چٹگوپہ اور جناب سید نصرت میاں چشتی نے کی- طلباء و طالبات نے دینی تعلیمی مظاہرہ اردو ،عربی ،کناڈا اور بزبان انگریزی پیش کرکے علمی وروحانی سماں باندھا۔ مولانا الحاج سید شاہ عزیزاللہ قادری نقشبندی نے سلسلہء خطاب جاری رکھتے ہوئے کہاکہ علمِ دین انسان کو اللہ اور اس کے رسول ؐ کی صحیح پہچان عطا کرتا ہے، گمراہی سے بچاتا ہے اور صحیح راستہ دکھاتا ہے۔ایمان کی مضبوطی و قلبی سکون، یقین کامل ، توکل اور بندگی کے صحیح شعور کی بنیاد علمِ دین ہے۔عبادات کی درستگی نماز، روزہ، زکوٰۃ، نکاح، معاملات‘ سب کا صحیح طریقہ علمِ دین سے ہی معلوم ہوتا ہے۔ استاذ الاساتذہ حضرت مولانا حافظ الحاج سید رؤف علی قادری ملتانی صدر المدرسین دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ جڑچرلہ ضلع محبوب نگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اخلاق و کردار کی تعمیرمیں علم انسان کے باطن کو سنوارتا ہے، تکبر، حسد، بغض اور حرص سے پاک کرکے انسان کو متوازن، مہذب اور پاکیزہ بناتا ہے۔ اصلاحِ معاشرہ عدل و انصاف کا قیام جب لوگ دین کا صحیح علم رکھتے ہیں تو سماج میں عدل قائم ہوتا ہے اور حقوق العباد و حقوق اللہ کی ادائیگی بہتر ہوتی ہے۔ علم دین اخلاقی بگاڑ کا خاتمہ کرتا ہے، دین سکھاتا ہے کہ جھوٹ، دھوکہ، بد دیانتی، گالی، سود، ظلم، فحاشی یہ سب بیماریوں سے معاشرہ محفوظ رہتا ہے۔خاندان اور سماج کی مضبوطی علمِ دین انسان کو رشتہ داری نبھانے، والدین کی خدمت ، پڑوسی کے حقوق، یتیموں اور کمزوروں کی مدد کا جذبہ دیتا ہے۔ حضرت مولانا حافظ الحاج مفتی ڈاکٹر سید احمد غوری نقشبندی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ نے خطاب کرتے ہوئے اتحاد و محبت دین کا علم لوگوں کو تفرقہ، نفرت اور دشمنی سے بچا کر اتحاد، بھائی چارہ اور امن کی طرف بلاتا ہے۔قیادت اور ذمہ داری کا شعورعالمِ دین، خطیب، امام، معلم، والدین اور سماجی کارکن سب علمِ دین کی روشنی میں بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا سکتے ہیں۔ مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی جنرل سیکریٹری کْل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ عصرِ حاضر کی ضرورت ہیکہ مسلمان اپنے بچوں کو ڈاکٹر بنائیں، انجینیئر بنائیں، سائینٹیسٹ بنائیں اس سے پہلے دین اسلام کی واجبات و فرائض کا علم دینا ضروری ہے کیونکہ آج معاشرہ میں بگاڑ کا اصل بنیادی سبب دین سے دوری ہی اصل بگاڑ کا سبب بن رہاہے ، آج کا مسلم معاشرہ: بد اخلاقی ، بے حیائی ،مادیت پرستی ‘نسلِ نو کی گمراہی سوشل میڈیا کا فتنہ ان سب فتنوں سے بچنے کے لیے علمِ دین ہی سب سے بڑی ڈھال ہے۔اور علم کے بغیر اصلاحِ معاشرہ ناممکن ہے۔ مولانا حافظ وقاری الحاج محمد عبد الباری ساجد قادری قدیری مولوی کامل جامعہ نظامیہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے اور پہلی سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی – شہہ نشین پر مولانا حافظ وقاری محمد حفیظ اللہ ‘مولانا حافظ الحاج مفتی محمد جعفر محی الدین نقشبندی ‘مولانا حافظ محمد عبدالباقی قادری قدیری ،مولانا حافظ محمد رسول خان نقشبندی ،جناب محمد الطاف نعمتی اور جناب محمد معین مازن انصاری محبوب نگر کے علاوہ دیگر حضرات اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔