حیدرآباد یکم/ نومبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر پولیس نے گمشدہ 2 سالہ کمسن لڑکی کی نعش کو پانی کے سمپ سے برآمد کرلیا ہے جو گذشتہ ہفتہ پراسرار طور پر اپنے مکان سے لاپتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس کے مطابق 2 سالہ دیویہ سری جو سائی نگر علاقہ ساکن سرینو کی بیٹی تھی ۔ لڑکی 24 اکٹوبر کی رات اچانک لاپتہ ہوگئی تھی ۔ اس کی گمشدگی کی شکایت پولیس میں کروائی گئی ۔ دیویہ کی والدہ نونیتا نے بچی کو گھر میں سلاکر میڈیکل شاپ گئی تھی نونیتا واپس آنے تک اس کی لڑکی مکان سے غائب تھی جو آج پلاٹ نمبر 14 میں واقع واٹر سمپ میں مردہ پائی گئی جواہر نگر پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع