حیدرآباد ۔ 12 جولائی (سیاست نیوز) جوبلی ہلز اور بنجارہ ہلز ڈیویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 67 موبائیل فونس کو ان کے مالکین کے حوالے کردیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بنجارہ ہلز ڈیویژن مسٹر وینکٹ ریڈی نے آج ایک پروگرام کے دوران ڈی آئی بنجارہ ہلز ایس ایم بشیراحمد کے ہمراہ موبائیل فونس شہریوں کے حوالے کیا۔ اے سی پی نے بتایا کہ آئی ایم ای آئی ٹرائکنگ اور ٹکنیکل جانچ کے ذریعہ گمشدہ موبائیل فونس برآمد کئے۔ بنجارہ ہلز پولیس کی جانب سے 19 مانصاحب ٹینک پولیس کی جانب سے 17، جوبلی ہلز پولیس کی جانب سے 22 اور فلم نگر پولیس کی جانب سے 9 موبائیل فونوں کو ضبط کیا گیا۔ اس کارروائی میں ڈی سرینواس ڈی آئی مانصاحب ٹینک، ایس ایم بشیراحمد ڈی آئی بنجارہ ہلز، محمد یٰسین علی، سریندر سب انسپکٹرس بنجارہ ہلز و دیگر شامل تھے۔ع