گناورم ایرپورٹ میں طیارہ میں تکنیکی خرابی

   

حیدرآباد۔ 31اگست ( یواین آئی ) اے پی کے گناورم ایرپورٹ میں دہلی جانے والے طیارہ میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں مسافرین کومشکلا ت کاسامنا کرناپڑا۔ایرانڈیا کا یہ طیارہ کل شب دہلی جانے والا تھا تاہم پائیلٹ نے تکنیکی خرابی محسوس کی جسکے بعد پرواز منسوخ کردی گئی۔ طیارہ میں 146مسافرین تھے ۔مسافرین نے متبادل پرواز کا انتظام نہ ہو پانے پر برہمی کااظہار کیا۔