گناورم ایرپورٹ پر کہر سے طیاروں کی آمد ورفت میں مشکلات

   

حیدرآباد۔30دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش گناورم ایرپورٹ پر کہر کی وجہ سے طیاروں کی آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا ۔حیدرآباد، ممبئی، چینائی و دہلی سے اس ایرپورٹ پر طیاروں کی آمد ورفت میں تاخیر ہوئی۔گذشتہ چنددنوں سے یہاں پر اس طرح کی صورتحال کاسامنا ہے ۔کہر کے نتیجہ میں کئی فلائٹس کے تاخیر سے چلائے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے ۔