حیدرآباد۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) وجئے واڑہ ایلورو ہائی وے پر گناورم بائی پاس روڈ پر سڑک حادثہ میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شیواپرساد ساکن سنگاریڈی اپنے افراد خاندان کے ساتھ کار میں آندھرا پردیش سنکرانتی تہوار منانے جارہا تھا کہ وجئے واڑہ ہائی وے پر اس کی کار کو ایک تیز رفتار کار جو غلط سمت سے آتے ہوئے کار کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 اور 10 سال عمر کے بچے بھی شامل ہیں جنہیں دواخانہ منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ ش