گناورم کے ایم ایل اے ومسی موہن حادثہ میں محفوظ رہے

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 20اگست(یواین آئی) آندھرا پردیش کے گناورم کے ایم ایل اے ولبھ نینی ومسی موہن حادثہ میں محفوظ رہے ۔ ان کے قافلے کی گاڑیاں، جو وجئے واڑہ سے حیدرآباد آرہی تھی، سوریا پیٹ چیوملا منڈل قاسم پیٹ میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ ومسی کی گاڑیوں کا قافلہ قومی شاہراہ پر قاسم پیٹ میں جا رہا تھا کہ اس میں ایک اور کار آ گئی جس کی وجہ سے قافلہ میں شامل ایک کار ڈرائیور نے اچانک بریک لگائی اور پیچھے آنے والی کار اس سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں رکن اسمبلی محفوظ رہے کیونکہ وہ جس کار میں وہ پہلے ہی روانہ ہو چکی تھی۔ اس حادثہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔اس حادثہ میں ایک گاڑی کو نقصان پہنچا۔