گنبدِ خضریٰ پر بارش کے روح پرور مناظر

   

مدینہ منورہ میں موسلا دھار برسات، عمرہ زائرین کے چہرے کھل اُٹھے

مدینہ منورہ: مقدس شہر مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور مسجد نبوی ﷺ میں بھی باران رحمت خوب جم کر برسی۔ مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی اور موسم قدرے ٹھنڈا ہوگیا۔ گنبد خضریٰ پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔بارش کے ساتھ ہی عمرہ زائرین اور نمازیوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ مصلیوں نے مسجد کے صحن میں ہی نماز شکرانہ ادا کی اور رحمت ِخداوندی میں بھیگنے لگے۔زائرین اور نمازیوں کے ساتھ آنے والے بچوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ تھی اور وہ بارگاہ الہٰی میں رحمت برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیئے۔بارش کے ساتھ ہی مسجد نبوی ? میں عملہ فوری حرکت میں آ گیا۔ عملے نے زائرین کی سہولت کے لیے برساتی پانی کی فوری نکاسی کے لیے اقدامات کئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اور اس سے قبل بھی مدینہ منورہ اور مسجد نبوی ﷺ میں بارانِ رحمت کی کئی دلکش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں ۔