گنتکل 29/مارچ (ذریعہ ای میل )ڈاکٹرمفتیہ نازیہ عزیز مؤمناتی پرنسپل مدرسہ امام جعفر صادق للبنات گنتکل ضلع اننت پور آندھرا پردیش میں لڑکیوں کی دینی تعلیم وتربیت کی درسگاہ ہے ، کئی سالوں سے لڑکیوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا جارہا ہے، مدرسہ ہذا میںناظرہ قرآن، حفظ القرآن، تجوید وقرأت اور عالمہ کورس کی تعلیم دی جارہی ہے، جید معلمات درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہیں ہیں، دوسو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیںکرایہ کی عمارت میںمدرسہ چل رہا ہے جسکی وجہہ سے کافی دشواریاں ہورہی ہیں،اس کے ضمن پہلی بار صرف لڑکیوں کو دینی تعلیم کیلئے مسجد سے متصل مدرسہ بھی تعمیر کیا جارہا ہے، مسجد ومدرسہ کا تعمیری کام جاری ہے ، اہل خیر حضرات ماہ رمضان المبارک کے مسعودموقع پر نقد عطایات، وتعمیری اشیاء اینٹ سمنٹ ،ریتی ،کنکریٹ ،اسٹیل وغیرہ کے ذریعہ اعانت کریںعنداللہ اجر عظیم ہوگا ، مسجد ہذا میں ایک مصلیٰ کا عطیہ اپنے نام یا اپنے مرحومین کا نام جمع کرواسکتے ہیں ،اکاؤنٹ نمبر اکاونٹ نمبر 51730100018927 ، IFSC NO:BARBOGUNTAK مزید معلومات کیلئے فون نمبر: 9618278262پر ربط پیدا کریں۔