گنجائش سے زیادہ سواری پر کارروائی جگتیال میں آر ٹی سی بس ضبط

   

Ferty9 Clinic

جگتیال۔/17 جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر ڈی ٹی او مسٹر کشن راؤ نے آج ضلع جگتیال کے کوڈمیال منڈل میں گاڑیوں کی تلاشی کے دوران کورٹلہ ڈپو آر ٹی سی پلے ویلگو بس میں 55 کی گنجائش سے زیادہ 125 مسافرین کو بس میں سوار کرنے پر بس کو سیز کرتے ہوئے مسافرین کو بس سے اُتار دیا ۔ واضح رہے کہ تقریباً ایک سال قبل ہی جگتیال ضلع کے کوڈمیال منڈل کے قریب واقع کنڈاگٹو دیواستھانم کی گھاٹ پر آر ٹی سی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافرین کو سوار نے پر بے قابو ہوکر گھاٹ کے نیچے کھائی میں بس گرجانے سے تقریبا65 مسافرین برسر موقع ہلاک ہوگئے تھے ۔اس کے باوجود آر ٹی سی کارپوریشن میں کوئی تبدیلی نہ آنا انتہائی افسوس کی بات ہے۔ ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ آفیسر کشن راؤ نے مسافرین کو آر ٹی سی بس میں گنجائش سے زیادہ سوار کرنے پر سخت نوٹ لیتے ہوئے یہ کارروائی کی اور آئندہ آر ٹی سی ہو یا خانگی بسوں میں گنجائش سے زیادہ مسافرین کو سوار نہ کرنے کا انتباہ دیا ۔ دیگر صورت میںسخت قانونی کارروائی کا بھی انتباہ دیا۔