پریاگ راج۔ 20 ستمبر (یو این آئی) اتر پردیش کے پریاگ راج میں نینی پولیس نے چھاپے میں ایک گودام میں غیر قانونی طور پر رکھا گیا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا اور بعد میں پٹاخہ گودام سیل کردیا گیا ہے ۔ رہائشی علاقہ میں معیاری گنجائش سے زیادہ بارود ملنے سے افراتفری مچ گئی۔پولیس کمشنر کے حکم پر پٹاخوں کے تاجر محمد قادر کے خلاف معیار کے مطابق کام نہ کرنے پر کارروائی کی گئی ہے ۔پریاگ راج پولیس نے پٹاخوں کے تاجر محمد قادر کے خلاف اپنی کارروائی تیز کرتے ہوئے گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے ۔