گنجا پن: جنوبی کوریا صدارتی انتخابات میں ایک اہم موضوع

   

سیول : جنوبی کوریا میں عہدہ صدارت کے امیدوار لی جائے مایونگ گنجے نہیں ہیں لیکن انہیں گنجے ووٹروںکی خوب حمایت مل رہی ہے۔ ایسا حکومت سے ان کے ایک مطالبہ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ جنوبی کوریا میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں امیدوار لی جائے مایونگ کو ایسے ووٹروں کی خوب حمایت مل رہی ہے جو گنجے ہیں یا جن کے سرپر بال کم ہیں۔ مایونگ نے دراصل حکومت سے مطالبہ کیا ہیکہ حکومت بال گرنے کا علاج کرانے کے لئے لوگوں کو مالی امداد دے ۔ لی مایونگ نے اس ہفتہ کے اوائل میں یہ تجویز پیش کی تھی۔