گندم کی پیداوار میں کمی

   

نئی دہلی 29نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے آئندہ 10 سال کے دوران گندم کی پیداوار میں 6 تا25 فیصد جبکہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ درجہ حرارت بڑھنے پر بھی کابلی چنا کی پیداوار میں 23 تا 54 فیصد تک اضافہ کا اندازہ ہے ۔وزیر مملکت برائے زراعت پرشوتم روپالا نے راجیہ سبھا میں آج ایک سوال کے جواب میں کہاکہ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں دو سے تین فیصد کمی ہونے کا اندازہ ہے ۔