نئی دہلی: رولر فلور ملرز فیڈریشن آف انڈیا نے کہا ہے کہ اس سال گندم کی فصل بہت اچھی ہے اور اس کی پیداوار 10 کروڑ 80 لاکھ ٹن سے 11 کروڑ ٹن رہنے کا امکان ہے اور اس کی قیمت بھی مستحکم رہنے کی امید ہے ۔فیڈریشن کے صدر پرمود کمار، نائب صدر دھرمیندر جین اور نونیت نے جمعرات کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ گیہوں کی پیداوار کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا ہے ، یہ سروے نو ریاستوں میں کیا گیا ہے اور 10,000 سے زیادہ نمونے لیے گئے ہیں۔ اس سال گندم کے زیر کاشت رقبہ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور کچھ ریاستوں میں اس کی فصل بہت اچھی ہے جس کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ اس بار گندم کی پیداوار 11 کروڑ ٹن ہوسکتی ہے ۔