یلاریڈی /12 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل گندھاری مستقر پر انفورسمنٹ عہدیداروں نے دھاوے کرتے ہوئے ایک راشن شاپ پر دھاوا کرکے چاول خرید رہے شخص سے دو کنٹل 44 کیلو چاول ضبط کرلئے ۔ عہدیادروں نے دوکان مالک پر مقدمہ درج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل مستقر پر شاہراہ کے قریب راشن چاول خریدے جانے کی اطلاع پر دھاوا کرکے ضبط کرلئے ۔ 20 نمبر راشن شاپ میں عہدیداروں نے تنقیح کرکے اس ڈیلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ اس تنقیح میں افورسمنٹ عہدیدار مسٹر منیرالدین ، ریونیو انسپکٹر مسٹر نرسمہا ریڈی ، مسٹر سرینواس VRO مسٹر پراوین اور دوسرے موجود تھے ۔