یلاریڈی /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی ڈیویژن کے منڈل گندھاری میں گنڈویٹ علاقہ پر ناجائز طور پر دیسی شراب تیار کئے جانے والے مقامات پر محکمہ آبکاری عہدیداروں نے دھاوا کرکے مکانات اور زرعی کھیتوں میں تنقیح کی ۔ آبکاری ٹاسک فورس عہدیداروں نے چھ افراد کے پاس سے 11 لیٹر دیسی شراب اور 290 لیٹر گڈمبا تباہ کیا ۔ دھاوا میں تانڈا سے تعلق رکھنے والے ہریا ، چندا ، دھولی ، کشن ، لکشمی پر مقدمہ درج کرکے ملزمین کو حراست میں لیتے ہوئے انہیں ریمانڈ کیلئے بھیج دیا گیا ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر مسٹر سائنا ، سب انسپکٹر مسٹر جلیل الدین اور عملہ میں مسٹر چندرا شیکھر ، مسٹر بال ریڈی موجود تھے ۔
اعلی تعلیم کیلئے دہلی نہ بھیجنے پر طالب علم کی خودکشی
یلاریڈی /28 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اعلی تعلیمات کیلئے دہلی نہ بھیجنے کی تشویش میں ایک طالب علم نے خودکشی کرلی ۔ منڈل سداشیو نگر سب انسپکٹر مسٹر نریش کی تفصیلات کے مطابق اڈلور یلاریڈی سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ راجکمار جو ان دنوں ہی حیدرآباد کے سری چیتنیا کالج سے انٹر میڈیٹ کامیاب کیا تھا اب اعلی تعلیم کیلئے والدین سے دہلی روانہ کرنے کی خواہش کی ۔ دہلی بھیجنے کو لیکر یہ مایوس تھا کہ اسے والدین بھیجیں گے یا نہیں ۔ اس فکر میں مایوس ہوکر زرعی بورویل کے پاس جاکر درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ متوفی کے والد گنگا راجو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
