٭ بھوبنیشور: اڈیشہ اسمبلی میں بی جے پی ایم ایل اے بی سی سیٹھی نے تین طلاق بل کی تائید میں بات کرتے ہوئے ریمارک کیا کہ ممبئی اور کولکتہ کے ریڈ لائٹ علاقوں میں مسلم عورتوں کی اکثریت ہے۔ سیٹھی نے اپنے دعوے کی مدافعت میگزین اور اخبار ی رپورٹس کا حوالہ بھی دیا۔ وہ کانگریس ارکان کو جواب دے رہے تھے جنہوں نے پارلیمنٹ میں بی جے پی زیرقیادت حکومت کی جانب سے تین طلاق بل کو منظور کرنے پر تنقید کی۔ ریڈ لائٹ علاقوں کا حوالہ دینے پر سیٹھی کو نشانہ بنایا گیا تو بی جے پی لیجسلیٹر نے کہا کہ سروے رپورٹس کا حوالہ دینے میں کیا قباحت ہے۔ کانگریس اور بی جے ڈی نے سیٹھی کے بیان کو ریکارڈ سے حذف کردینے کا مطالبہ کیا۔