گنٹور میں جناح ٹاور پر ترنگا لہرانے کی کوشش سے کشیدگی

   

گنٹور ۔ 26 جنوری (آئی اے این ایس) آندھرا پردیش کے ضلع گنٹور میں آج اس وقت حالات کشیدہ ہوگئے جب ہندو واہنی کے کارکنوں نے ضلع کے جناح ٹاور پر ترنگا لہرانے کی کوشش کی۔ پولیس نے کارکنوں کو ایسا کرنے سے روک دیا۔ کارکن بھارت ماتا کی جئے نعرے لگاتے ہوئے ٹاور کی طرف بڑھ رہے تھے لیکن پولیس نے انہیں روک دیا۔