گنٹور میں سڑک حادثہ دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد 21اپریل (یواین آئی ) اے پی کے ضلع گنٹور میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ حادثہ ضلع کے داچے پلی میں اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ضلع کے بیتا پوڈی دیہات کارہنے والا پی جگدیش ریڈی اور ایل بالاناگی ریڈی بائیک پر جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔یہ ابھی واضح نہیں ہوپایا ہے کہ ان کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی یا پھر کسی اور گاڑی نے ان کی بائیک کوٹکر دے دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔