گنڈرام میں موٹر کار سڑک حادثہ کا شکار ہونے کے بعد شعلہ پوش ، کوئی جانی نقصان نہیں

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : نلگنڈہ ضلع کے چٹیال منڈل کے گنڈرام پلی میں ہفتہ کی صبح نیشنل ہائی وے 65 پر سڑک کے ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد ایک انووا کار میں آگ لگ گئی ۔ دھماکہ کے بعد گاڑی الٹ گئی اور جلد ہی آگ لگ گئی ۔ اس کار میں آٹھ افراد سوار تھے جو بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ کرشماتی طور پر مسافر جب باہر نکلے کار میں آگ لگ گئی اور جل کر خاکستر ہوگئی ۔ جس کی وجہ سے پوری سڑک پر ٹریفک جام ہوگیا ۔ اطلاع ملتے ہی فائر انجن جائے وقوع پر پہنچ گئے اور آگ کو بجھا دیا گیا ۔ پولیس نے فائر انجن کے اہلکاروں کی مدد سے کار کو سڑک کے کنارے کیا اور ٹریفک کو بحال کیا ۔۔ ش