گنڈولہ کیبل کار پراجکٹ، ایک سال میں سو کروڑ روپیہ کی کمائی

   

سری نگر: شمالی کشمیر میں واقع وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ایشیا کے سب سے اونچے گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک ایک سو کروڑ روپیوں کی ریکارڈ کمائی کی۔گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام جیلانی زرگر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ملک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پارلیمنٹ سے گلمرگ گنڈولہ کا نام ایک اچھی وجہ کے لئے لیا گیا جو انتہائی خوش آئند بات ہے ۔بتادیں کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کے لئے مالی سال 2022_2023 کا مالی بجٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ گلمرگ گنڈولہ نے اپریل 2022 سے مارچ 2023 تک ایک سو کروڑ روپیوں کی ریکارڈ کمائی کی۔موصوف ڈائریکٹر نے کہا: ‘ یہ ایک چھوٹے کارپوریشن کے لئے ایک بڑی حصولیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں ایک سو کروڑ روپیوں کی کمائی کرنا معمولی بات نہیں ہے ۔ان کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ گنڈولہ کی اس بڑی حصولیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں اس کا تذکرہ کیا گیا۔ زر گر نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے جموں وکشمیر حکومت کی انتھک کوششیں کار فرما ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شعبہ سیاحت کے فروغ کے لئے کئی اقدام کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحت جموں وکشمیر کی معیشت کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے ساتھ بے شمار لوگوں کی روزی روٹی وابستہ ہے ۔منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ وادی کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے سیاح یہاں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کی اس کامیابی کے پیچھے بہت ساری محنت کافرما ہیں کیونکہ موجودہ سرکار نے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کے لئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔ان کے مطابق سیاحت جموں وکشمیر میں روزی کمانے کی ایک بڑی صنعت ہے ۔ ایم ڈی کا مزید کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے یہاں آنے والے سیاح اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔