گنڈی پیٹ پارک آغاز کیلئے تیار

   


کے ٹی آر سے تاریخ کا انتظار

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) گنڈی پیٹ کے قریب عثمان ساگر پر بنایاجارہا ہے لینڈ اسکیپ پارک ہر لحاظ سے مکمل ہوگیا ہے اور اس کے آغاز کا انتظار ہے ۔ اس کام کو حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے ایک ڈیولپمنٹ اینڈ بیوٹیفکیشن اقدام کے حصہ کے طور پر 35.6 کروڑ روپئے تخمینہ لاگت سے شروع کیا گیا تھا ۔ حالانکہ اب یہ مکمل ہوگیا ہے تاہم عہدیدار اس کے افتتاح میں تاخیر کر رہے ہیں ۔ کیونکہ انہیں وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ سے اس کا افتتاح کرنے کیلئے تاریخ حاصل کرنے کا انتظار ہے ۔ سوشیل میڈیا میں اس پارک کے ویڈیوز آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ ہفتہ کو مسٹر راما راؤ نے ان کے ٹوئیٹر ہینڈل کے ذریعہ اس کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری اور ایچ ایم ڈی اے کمشنر اروند کمار اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ ایچ ایم ڈی اے نے اس پارک پر 12 خیرمقدمی کمانوں کے ساتھ ایک انٹرنس پویلئین فراہم کیا ہے ۔ اس کے بیچ میں چارمیٹر قطر کے سنٹرل پوئلین میں ٹکنک کاونٹر ہے اور فور وے کالمس سے گھرا ہوا ایک گارڈ روم نیم دائری شکل میں ہے ۔ انٹرنس پلازا ، واک ویز اینڈ پویلینس ، فلاور ٹیریس 1200 اسٹینگ کپاسٹی کے ساتھ فوڈ کورٹس اور ٹائلیٹ بلاک اس پارک پر موجود دوسری سہولتیں ہیں ۔