حیدرآباد ۔ عثمان ساگر کو جو گنڈی پیٹ کے نام سے مشہور ہے این ٹی آر گارڈن کی طرح بڑی سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے اس سلسلہ میں کام شروع کردیا ہے۔ پرنسپال سکریٹری اروند کمار نے گزشتہ ہفتہ کاموں کا جائزہ لیا۔ اس بات کا لحاظ رکھا جارہا ہے کہ عثمان ساگر کے پانی کے معیار پر کوئی اثر نہ پڑے۔ 18 ایکڑ اراضی سے قائم ہو رہے سیاحتی مرکز کے پراجکٹ سے 26 کروڑ 18 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔