حیدرآباد ۔ 18 ستمبر (سیاست نیوز) 1920ء میں تعمیر کردہ (عثمان ساگر) گنڈی پیٹ تالاب کو 2020ء تک سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے ایچ ایم ڈی اے نے 100 کروڑ کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کام انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں مرحلہ اول کے تحت واٹر ورکس دوارکا پارک سے متصل 18 ایکر اراضی کی وسعت پر 35.60 کروڑ کی لاگت سے لینڈ اسکیپنگ پارک کی تعمیر کیلئے ٹنڈرس طلب کرکے اس عمل کو مکمل کیا ہے اور ایچ ایم ڈی اے نے اس پارک کو اپنے قبضہ میں لینے سے متعلق واٹر بورڈ کے ایم ڈی کو مراسلہ بھی روانہ کیا ہے اور ایچ ایم ڈی اے کے ذرائع کے مطابق پارک کو قبضہ میں لینے کے فوری بعد کام کا آغاز کیا جائے گا اور عنقریب ریاستی وزیربلدی نظم و نسق کے ٹی آر کے ہاتھوں تعمیراتی کام کیلئے سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا اور اس لینڈ اسکیپنگ پارک میں بچوں کے کھیل کود کا علاقہ، پبلک اریناوتھ اور واٹر فرنٹ لائن ڈیولپمنٹ، ہمپی تھیٹرس، بورڈ واک، وبونگ ڈسک اینڈ جئٹیس، فوڈ کورٹس، اسکیٹنگ زونس، سائیکل ٹراکس، واک وے، ٹر ریس گارڈن، پکنک اسپیس، آؤٹ ڈور جم، آرٹس پویلنس، انٹرنس پویلنس وتھ واچ اینڈ وارڈ روم اور انٹرنس پلازہ وغیرہ تعمیر کئے جائیں گے۔