حیدرآباد 12 اگسٹ (سیاست نیوز) نواحی علاقہ گنڈی پیٹ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے۔ متاثرین طالب علم بتائے گئے ہیں جو ایک ساتھی کے امتحان میں شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے۔ ان کا تعلق سی بی آئی ٹی کالج سے بتایا گیا ہے۔ متوفیوں کی شناخت کوشک اور جوڈاون کی حیثیت سے کی گئی۔ تمام 5 طالب علم کار میں سوار تھے جو گنڈی پیٹ سے نارسنگی جارہی تھی۔ تیز رفتار تیز کے سبب کار آٹو کو اوور ٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہوکر کار برقی پول سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں دو طالب علم برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ اطلاع کے ساتھ ہی سائبرآباد ٹریفک پولیس اور نارسنگی پولیس موقع واردات پر پہونچ گئی اور کلوز ٹیم کو طلب کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
