کانگریس اور بی جے پی پر تنقید، بودھن اگریکلچر مارکٹ کمیٹی چیرمین وینکٹیشور راؤ کا بیان
بودھن۔یکم ؍اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن اگریکلچر مارکٹ کمیٹی کے چیرمین وینکٹیشورراؤ دیسائی ایڈوکیٹ نے آج یہاں اپنے چیمبر میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ چیرمین مارکٹ کمیٹی نامزد ہوئے ایک سال مکمل ہوچکا ہے، اس ایک سال کے دوران کمیٹی کا کاروبار تین کروڑ اسی لاکھ سے پانچ کروڑ چالیس لاکھ روپیوں تک پہنچ گیا۔ انہوں نے انہیں کمیٹی کے چیرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا موقع فراہم کرنے پر شکیل عامر ایم ایل اے بودھن سے اظہار تشکر کیا۔ دیسائی نے کانگریس اور بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس قائدین اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے ریونت ریڈی کے دورہ بودھن کے موقع پر کی گئی تقریر کو توڑ مروڑ کر سوشیل میڈیا پر بی آر ایس کے خلاف استعمال کررہے ہیں اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ضلع نظام آباد پر دیسائی نے وعدہ خلافی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اروند نے ضلع نظام آباد کے ہلدی کی فصلیں اُگانے والے کسانوں سے ضلع نظام آباد کا ایم پی منتخب ہونے پر یہاں مرکزی حکومت کی جانب سے ایک ماہ میں ہلدی بورڈ کے قیام کا تحریری طور پر وعدہ کیا تھا۔ اب تقریباً چار سال مکمل ہوچکے لیکن اروند اپنے وعدہ کو وفا نہیں کرسکے۔ دیسائی نے کہا کہ ضلع نظام آباد میں ہلدی بورڈ قائم کرنے کی مرکزی حکومت کے پاس ایسی کوئی تاحال تجویز زیر غور نہ ہونے کا مرکزی مملکتی وزیر بھانو پریا پٹیل نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں بیان دے چکے ہیں۔ دیسائی نے کہا کہ بودھن شہر میں نصب کئے گئے شیواجی مہاراج کے مجسمہ جدوجہد کے دوران اکثریتی و اقلیتی طبقہ کے بعض قائدین اور بے گناہ افراد کے خلاف دفعہ 307 جیسے سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے جس پر رکن اسمبلی شکیل عامر تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور ایم ایل اے بودھن ان سخت گیر دفعات کے تحت زیر دوران افراد کو راحت پہنچانے ماہرین قانون سے صلح و مشورے لے رہے ہیں۔ دیسائی نے کہا کہ بودھن میں گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینے رکن اسمبلی شکیل عامر کوشاں ہیں۔ اس پریس کانفرنس میں ڈائرکٹرس مارکٹ کمیٹی بھی موجود تھے۔