بودھن میں رنگولی مقابلے ، انعامات کی تقسیم ، عائشہ فاطمہ عامر کا خطاب
بودھن ۔ ایم ایل اے بودھن جناب شکیل عامر کی اہلیہ محترمہ عائشہ فاطمہ عامر نے حلقہ اسمبلی بودھن کے مواضعات عمدا پور ، سالورہ میں خواتین کی جانب سے حسب روایت تلسنکرات تہوار کے دوران منائے جانے والے رنگولی مقابلوں کا مشاہدہ کیا اور فرش پر دلکشن ڈیزائن کے نقش و نگار بنانے والے منتخب طالبات و خواتین میں عائشہ فاطمہ عامر نے انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تلسنکرات ، دسہرہ اور دیگر تہواروں کے موقعوں پر تلنگانہ کی خواتین حسب روایت دلچسپ کھیل کود کا مظاہرہ کرکے تہواروں کی خوشیوں میں تمام مذاہت کی ہم وطن خواتین کو شرکت کرنے کی دعوت دیتی ہے ۔ جس کے باعث چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ریاست تلنگانہ میں گنگاجمنی تہذیب کو فروغ دینے کی کوششوں کی تکمیل کرنے میں خواتین نمایاں رول نبھارہی ہیں ۔