گنگا ریڈی نرمل سب ڈیویژنل پولیس آفیسر مقرر

   

ایل جیون ریڈی کا حضور آباد تبادلہ ، آج حصول جائزہ
نرمل ۔ 13 ۔ جولائی : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں بڑے پیمانہ پر سب ڈیویژنل پولیس آفیسرز کے تبادلے عمل میں آئے جس میں نرمل سب ڈیویژنل پولیس آفیسر مسٹر ایل جیون ریڈی کا تبادلہ حضور آباد کیا گیا ۔ نرمل سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے مسٹر اے گنگا ریڈی اے سی پی حیدرآباد ٹرافک کی نرمل سب ڈیویژنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی عمل میں آئی ۔ مسٹر اے گنگا ریڈی 14 جولائی کو بحیثیت نرمل ڈی ایس پی اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے جب کہ اسی دن ایل جیون ریڈی حضور آباد میں اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔۔