وارناسی 7 اپریل ( ایجنسیز ) اترپردیش پولیس نے آج ایک شحص کو گرفتار کرلیا کیونکہ اسے ایک ویڈیو میں کچھ افراد کے ساتھ دریائے گنگا وارناسی میں شراب نوشی کرتے اور ڈی جے میوزک بجاتے ہوئے دکھایا گیا تھا ۔ یہ ویڈیو کل وائرل ہوا تھا اور اس کی تلاش شروع کردی گئی تھی ۔ کہا گیا ہے کہ ماجھی برادری کی جانب سے چئیترا رام نومی کے موقع پر کشتی میں یہ مذہبی جلوس نکالا گیا تھا ۔ ڈی سی پی کاشی گورو بنسل نے کہا کہ ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔k