گنگا ندی میں کشتی پلٹ گئی زائداز30 افراد کی غرقابی کا خدشہ

   

بھاگل پور: بہار کے ضلع بھاگل پور کے گوپال پور تھانہ علاقہ میں تین ٹنگا گاؤں کے قریب گنگا ندی میں ایک کشتی پلٹ جانے سے 30 سے زائد افراد کے ڈوبنے کا خدشہ ہے ۔تھانہ انچارج کنال چکرورتی نے آج یہاں بتایا کہ تین ٹنگا گاؤں کے نزدیک گنگاندی کے درشن مانجھی گھاٹ سے ایک کشتی پر 40 سے زائد افراد سوار ہوکر ندی کے دوسرے کنارے پر مکئی کی کاشت کرنے کے لئے جارہے تھے تبھی ندی کے بیچ میں کشتی پلٹ گئی۔یہ حادثہ کشتی پر زیادہ لوگوں کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے ۔ مسٹر چکورتی نے بتایا کہ کشتی پر سوار افراد میں سے آٹھ لوگ کسی طرح تیر کر کنارے پر آگئے ۔ شور مچانے پر مقامی افراد فوری طور پر مدد کے لئے موقع پر پہنچے اور ایک خاتون کی لاش کو ندی سے باہر کردیا۔