گنگوار ، نشنک ، دیبوشری اورگوڈا کا مرکزی کابینہ سے استعفیٰ

   

نئی دہلی: مودی سرکار کی مرکزی کابینہ کے بڑے ردوبدل سے پہلے مرکزی وزراء سنتوش کمار گنگوار ، رمیش پوکھریال نشنک ، سدانند گوڑا اور دیبوشری چودھری نے چہارشنبہ کے روز اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ ذرائع کے مطابق صبح میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ کے بعد ان وزرا نے بعد استعفیٰ دیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے بھی اس میٹنگ میں حصہ لیا۔ سنتوش کمار گنگوار وزارت محنت وروزگار، رمیش پوکھریال نشنک وزارت تعلیم ، سدانند گوڑا وزارت کیمیکل اور مسزدیبو چودھری خواتین و ترقیات اطفال کے قلمدان سنبھال رہے تھے ۔