گنگوار نے شمالی عوام کی توہین کی ، عدالت میں دعویٰ

   

مظفر پور ۔ 17ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کی ایک عدالت میں مرکزی وزیر سنتوش گنگوار کے خلاف ایک عرضی داخل کی گئی اور دعویٰ کیا گیا کہ اُنھوں نے شمالی ہند کے لوگوں کی توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریکروٹرس کو شکایت ہے کہ اس خطہ میں قابل اور معیاری افراد کا فقدان ہے۔ سماجی جہدکار تمنا ہاشمی نے گزشتہ روز یہ عرضی داخل کی اور مملکتی وزیر محنت و روزگار پر اپنے بیان کے ذریعہ شمالی ہند کے لوگوں کی توہین کا الزام عائد کیا ۔